3 جولائی، 2023، 10:18 AM

جنین کیمپ پر غاصب صیہونی رژیم کا رات گئے حملہ

جنین کیمپ پر غاصب صیہونی رژیم کا رات گئے حملہ

ایک بار پھر مغربی فلسطین کے جنین شہر کو بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک کم از کم دو افراد کی شہادت کی واقع ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاعات رسانی سینٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے ایک بار پھر جنین کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ان حملوں کے بعد جنین کیمپ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق جارح صیہونی فوج نے بڑی تعداد میں فورسز کو جنین میں بھیج کر حملہ شروع کر دیا ہے۔ 

فلسطین کے مقامی ذرائع نے اس ہوائی حملے میں کم از کم دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

 تاہم فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آج رات جنین کیمپ پر غاصب صہیونی دشمن کے ہوائی حملے میں ایک شخص شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔

نیز فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز نے اب تک 4 بار جنین کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ 

ادھر جعلی صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے جنین کیمپ میں آپریشن شروع کر دیا جس کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

غاصب صیہونی سرکاری چینل 14 کے رپورٹر "حلیل روزین" نے بھی خبر دی ہے کہ فوج نے جنین کیمپ میں بہت سے اہداف کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

 عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احرونوت کے رپورٹر نے بھی بتایا ہے کہ جارح صہیونی فوج کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن جاری ہے اور اس وقت جنین میں مزاحمتی ٹھکانوں اور انفراسٹرکچر پر بمباری کی جا رہی ہے اور اس زمینی اور فضائی حملے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

 مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی اہداف پر صیہونی حملے ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں کہ جب صیہونی حکومت کے داخلی سیکیورٹی مطالعات کے مرکز نے ایک سروے میں اعلان کیا ہے کہ 80 فیصد فلسطینی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کے فلسطینی اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ہیں اور عرین الاسود جیسے مزاحمتی گروہ کی حمایت کرتے ہیں۔

اس مرکز نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی کمیونٹی "فلسطینی اتھارٹی" سے تنگ آچکی ہے اور وہ اسے تل ابیب کے غاصبانہ قبضے کو جاری رکھنے کا ایک مہرہ سمجھتی ہے۔ 

نیز فلسطین کے قانونی مراکز نے اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ جون میں صیہونی غاصب فوج کے حملوں میں 5 فلسطینی بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس طرح رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 186 ہو گئی ہے۔ 

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے آغاز سے اب تک جارح اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تقریباً 15 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 اس دوران شہید ہونے والوں کی تعداد کچھ یوں ہے؛ جنوری میں 36، فروری میں 31، مارچ میں 27، اپریل میں 12، مئی میں 56 اور جون میں 24 افراد شہید ہوئے ہیں۔

News ID 1917565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha