مہر نیوز ایجنسی نے صفا کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی عوام نے نماز قربان کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی حکام نے سیکورٹی کے نام پر لوگوں کو نماز عید سے روکنے کے لئے مختلف مقامات پر رکاوٹیں ایجاد کی تھیں۔
حالیہ دنوں میں صہیونی حکومت کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر اور آبادی میں اضافے کی کوششوں کی وجہ سے اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔
فلسطینی نمائندے خالد طافش نے کہا تھا کہ اسرائیل مسجد اقصی کو یہودی عبادتگاہ کنیسہ بنانا چاہتا ہے۔ صہیونیوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مسجد اقصی کی طرف حرکت اور اس میں نماز عید کی ادائیگی ضروری ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ مسجد اقصی مسلمانوں کی عزت اور کرامت کی علامت ہے۔ اس مسجد کو صہیونی عبادتگاہ بنانے کی سازشوں کا ناکام بنانا ہوگا۔
اس سے پہلے حرکت اسلامی کے سربراہ شیخ زائد صلاح نے بھی فلسطینی عوام سے مسجد اقصی میں نماز عید کے لئے شرکت کی اپیل کی تھی۔ ہزاروں فلسطینیوں نے نماز صبح بھی مسجد اقصی میں ادا کی تھی جس میں زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے شریک تھے۔
آپ کا تبصرہ