27 جون، 2023، 11:15 AM

غاصب صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو چینی صدر سے ملاقات کے لیے بے چین

غاصب صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو چینی صدر سے ملاقات کے لیے بے چین

محمود عباس کے بیجنگ میں صدر شی جن پنگ اور دیگر اعلی حکام سے مذاکرات کے بعد غاصب صہیونی حکام کو پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو چینی صدر سے ملاقات کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اسرائیل ٹائمز کے مطابق غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کا دفتر نتن یاہو اور شی جن پنگ کی ملاقات کے لئے بیجنگ سے مسلسل رابطہ کررہا ہے۔ اگر نتن یاہو کا دورہ بیجنگ طے ہوجائے تو 6 سالوں میں وہ پہلی مرتبہ چین کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اعلی حکام شی جن پنگ سے ملاقات کے ذریعے واشنگٹن کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ صدر بائیڈن کی بے رخی جاری رہی تو تل ابیب کے پاس دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں۔ غاصب صہیونی وزیر اعظم بیجنگ کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے گزشتہ مہینے چین کا دورہ کرکے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کے علاوہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی نمائندگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس موقع پر فلسطینی صدر نے صہیونی حکومت کی کاروائیوں اور غاصب صہیونی آبادکاری کے بارے میں چینی صدر کو مطلع کیا تھا۔ رواں سال کے آغاز میں چینی وزیر خارجہ نے فلسطین اور غاصب اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ چینی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ چینی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے فلسطینی اور غاصب اسرائیلی وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا تھا۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیزن نے کہا تھا کہ چین کا فلسطین کے حوالے سے موقف واضح ہے۔ ہم فلسطینی عوام، ان کے حقوق اور مستقل حکومت کی تشکیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

News ID 1917439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha