26 جون، 2023، 10:17 AM

نتن یاہو اندرونی بحران سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، حماس

نتن یاہو اندرونی بحران سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، حماس

فلسطینی مقاومت غاصب صہیونی کے ساتھ نبرد کے نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ صہیونیوں کے خلاف حالیہ حملے اسرائیلی حکام کے لئے انتباہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے ترجمان نے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اندرونی مشکلات اور بحران سے عوام اور حامیوں کی توجہ ہٹانے کے لئے غلط بیانی کا سہارا لے رہے ہیں۔

فلسطینی خبررساں ادارے سما کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ مقاومت کے ساتھ جنگ کا توازن بدلنے کا نتن یاہو کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔ نتن یاہو ان بیانات کے ذریعے خیالی کامیابیوں کو بیان کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز صہیونی قصبے عیلی میں ہونے والی کاروائی صہیونی حکام اور فوجی افسران کے لئے ایک الٹی میٹم تھا اس واقعے سے نتن یاہو کی فریب کاری کھل کر سامنے آگئی۔

القانوع نے مزید کہا کہ فلسطینی مقاومت غاصب صہیونی کے ساتھ نبرد کے نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ہم شجاعت اور دلیری کے ساتھ فلسطینی سرزمین، عوام اور مقدسات کا دفاع کرسکتے ہیں اور صہیونی حکومت کی کاروائیوں کا دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

News ID 1917415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha