26 جون، 2023، 10:23 AM

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت ختم کی جائے، شاہ عبداللہ

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت ختم کی جائے، شاہ عبداللہ

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور بہیمانہ کاروائیوں کی وجہ سے خطے کی سیکورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے امریکی معاون وزیرخارجہ باربرا لیو سے ملاقات کے دوران صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ سے صہیونی حکومت کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں امن کے قیام کے لئے 1967 کی سرحدوں کے مطابق دو ریاستوں کی تشکیل اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالخلافہ بنانے کی ضرورت ہے۔ 

شاہ عبداللہ نے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ صہیونی شدت پسندوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچانے سے حالات مزید نازک رخ اختیار کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ایام میں صہیونیوں دہشت گردوں نے مغربی کنارے میں حملہ کرکے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار اور املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی دہشت گردی کے خلاف اردن کے دارالحکومت امان میں عوام نے مظاہرہ کیا تھا۔ تحریک اسلامی اردن کے زیراہتمام اس ریلی میں شرکاء نے صہیونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔

شرکاء نے حکومت سے اپیل کی کہ فلسطینیوں کے خلاف کاروائی پر صہیونی حکومت کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدے منسوخ کئے جائیں۔

News ID 1917414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha