مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اعلی اسرائیلی افسر نے صہیونی شدت پسندوں کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام یہودی آبادکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطین کے اندر سے انتقامی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل مخالف جذبات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
صہیونی افسر نے اسرائیلی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز صہیونی شدت پسندوں کو کنٹرول کرنے سے قاصر ہیں۔ فوج میں افرادی قوت کی کمی ہے جس کی وجہ سے ضرورت کے مطابق مختلف علاقوں میں اہلکار تعیینات نہیں کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے ہائی کمان نے فیصلہ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں فوج کے مزید دو یونٹ بھیجے جائیں گے تاکہ صہیونیوں پر کنٹرول کرکے فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ