24 جون، 2023، 11:51 AM

تل ابیب سیاسی تنہائی کا شکار ہورہا ہے، صہیونی عہدیدار کا اعتراف

تل ابیب سیاسی تنہائی کا شکار ہورہا ہے، صہیونی عہدیدار کا اعتراف

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اعلی عہدیدار نے صہیونی چینل کو کہا کہ شدت پسند صہیونی کابینہ کے دو اراکین کی پالیسیاں اسرائیل کو سیاسی تنہائی کی طرف لے جارہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائ الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی اعلی عہدیدار نے اسرائیل کی تنہائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی وزیرخزانہ اور سلامتی کے وزیر مل کر اسرائیل کو روز بروز تاریکی اور سیاسی تنہائی کی طرف لے جارہے ہیں۔

صہیونی چینل کان کو انٹرویو دیتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے کہا کہ بن گویر ملکی قانون پر عملداری کے ذمہ دار ہیں لیکن وہ خود قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی معاون وزیرخارجہ باربرا لیو نے جمعہ کے روز صہیونی حکام سے ملاقات کی اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین کا مسئلہ کرنے کے بجائے ہم سے ایران کے ساتھ مذاکرات کی درخواست کرتا ہے۔

اس سے پہلے شدت پسند وزیرداخلہ نے صہیونی آبادکاری کے منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ خیالات کا اظہار اور گھروں کو مسمار کرنے کی حمایت کی تھی۔

بن گویر نے موقع پر موجود شدت پسند صہیونیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صہیونی آبادکاروں کے لئے میری حمایت کسی سے مخفی نہیں ہے۔ میں فلسطینی علاقوں میں صہیونی آبادکاری کی کھل کر حمایت کرتا ہوں۔

انہوں نے تخریب کاری اور دہشت گردی پر اکساتے ہوئے کہا تھا کہ پورے مقبوضہ فلسطین میں فوجی کاروائی اور گھروں کی تخریب کاری ہی صہیونی حکومت کے استحکام اور تقویت کا ذریعہ ہے۔

News ID 1917374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha