21 جون، 2023، 8:02 PM

صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی گھروں پر حملے، حماس اور جہاد اسلامی کی مذمت

صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی گھروں پر حملے، حماس اور جہاد اسلامی کی مذمت

فلسطینی مقاومتی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی نے صہیونی بلوائیوں کی طرف سے ترمسعیا قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین میں غاصب صہیونی سے برسرپیکار تنظیموں حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے صہیونی دہشت گردوں کی جانب سے رام اللہ کے نزدیک واقع قصبے ترمسعیا پر حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح صہیونی دہشت گردوں نے ترمسعیا میں نہتے فلسطینیوں پر حملے کر کے بربریت کی انتہا کردی ہے۔ واقعے میں 30 گھروں کے علاوہ گاڑیوں اور کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے پیچھے دہشت گرد صہیونی کابینہ کا ہاتھ ہے اور واقعے کی مکمل زمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نسل پرست صہیونی کابینہ کے ان اقدامات سے مقاومت اور فلسطینی عوام کا عزم کمزور ہونے کے بجائے روز بروز مستحکم ہوگا اور مغربی کنارے میں صہیونیوں کو اس کے جواب کا سامنا ہوگا۔

دراین اثناء تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور مقاومت کو دبانے کی صہیونی سازش ناکام ہوگی۔ غاصب اور صہیونی دہشت گردوں کو اس حملے کا تاوان ادا کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ صہیونی شہری اس طرح کے واقعات کے ذریعے مغربی کنارے میں اپنا کنٹرول قائم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم ان کو واضح بتانا چاہتے ہیں کہ ان واقعات سے مغربی کنارے کی زمینی حقائق میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور آخری غاصب صہیونی کے نکلنے تک مقاومت جاری رہے گی۔

News ID 1917331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha