مہر خبررساں ایجنسی نے رائ الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی اخبار ہارٹز نے مقبوضہ فلسطین کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی کارکردگی انتہائی ضعیف ہے۔ وزیراعظم کا لیکوڈ پارٹی اور کابینہ پر کنٹرول نہیں ہے جس کی وجہ سے صیہونی حکومت سقوط کی جانب گامزن ہے۔
اخبار نے نتن یاہو کے بارے میں مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم مختلف جرائم میں مرتکب ہونے کے بعد عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ کمزور اور ضعیف وزیر اعظم اپنے گھر میں بھی اپنی بات منوانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں اپوزیشن لیڈر لاییر لاپیڈ نے بیت المقدس کی عدالت میں نتن یاہو کے خلاف گواہی تھی۔ نتن یاہو کے خلاف مالی بدعنوانی اور فراڈ کا کیس چل رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے وزیر قانون اور وزیر خزانہ سے ملاقات کی تھی تاہم انہوں عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔
عدالتی اصلاحات کا منصوبہ ملتوی نہ ہونے کی صورت عوامی مظاہروں میں مزید شدت آسکتی ہے۔ نتن یاہو نے متنازعہ منصوبے کے ملتوی کئے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا منصوبہ اب بھی زیر غور ہے۔
آپ کا تبصرہ