11 جون، 2023، 6:27 PM

تل ابیب ہماری پہنچ سے 400 سیکنڈ کے فاصلے پر ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

تل ابیب ہماری پہنچ سے 400 سیکنڈ کے فاصلے پر ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ فتاح میزائل کے کامیاب تجربے سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ سابقہ حکومت کے دور میں مذاکرات میں ناکام ہونے والوں کے لئے یہ عبرت کا مقام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پارلیمانی کمیٹی کے رکن پوائنٹ آف آرڈر پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتاح میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اس کامیابی کی وجہ سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ تل ابیب اب ہماری پہنچ سے صرف 400 سیکنڈ کے فاصلے پر ہے۔

محلات سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی نے کہا کہ اس واقعے نے واضح کیا کہ سفارتی طریقہ کار کا رخ اپنی مرضی سے موڑا جاسکتا ہے۔ جنہوں نے اس سے پہلے جوہری معاملات پر مذاکرات میں شکست کھائی تھی، ان کے لئے یہ سبق لینے کا مقام ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے رکن نے عدالت سے اپیل کی کہ جن لوگوں نے ملکی وسائل کو بے ہودہ ضائع کیا ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔

News ID 1917119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha