1 جون، 2023، 9:55 AM

امریکہ میں قید پاکستانی لیڈی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد بہن سے ملاقات

امریکہ میں قید پاکستانی لیڈی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد بہن سے ملاقات

پاکستانی لیڈی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کئی برس سے امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں امریکی جیل میں بند ہیں، جہاں آج 20 سال بعد ان کی اپنی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی لیڈی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کئی برس سے امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں امریکی جیل میں بند ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی فوجیوں پر حملے کے الزام میں 86 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں واقع کارسویل فیڈرل میڈیکل سینٹر میں قید عافیہ صدیقی سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ دو بہنوں کے درمیان 20 سال بعد ملاقات شیشے کے آر پار بیٹھ کر ہوئی۔ ڈھائی گھنٹے کی ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بہن کو اپنے ساتھ ہونے والے سلوک سے آگاہ کیا، جبکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عافیہ کو ان کے بچوں کے بارے میں بتایا۔

News ID 1916866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha