مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران یونیورسٹی میں ہونے والے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دینی حقائق اور انقلاب کو تحریف کرنے والے تاریکی میں رہتے ہیں۔ ایرانی قوم نے 44 سالوں سے مشکلات کے باوجود ایران اور انقلاب کی حفاظت اور شہداء کے خون کا تقدس برقرار رہنے کے لئے ہمیشہ میدان میں حاضری دی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام کو اللہ کے وعدے پر یقین ہے۔
انہوں نے حالیہ مشکلات اور دشمن کی جانب سے کئی محاذوں پر جنگ مسلط کرنے کو دلیل قرار دیا کہ ایران کامیابی سے بہت ہی نزدیک ہے کیوں کہ ہر بڑے کام میں ہدف کے نزدیک پہنچنے کے ساتھ ساتھ مشکلات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ عوام نے اللہ کے احکام کو ملک میں نافذ کرنے کے لئے انقلاب برپا کیا تھا۔ اس ہدف کے حصول میں جتنی بھی مشکلات پیش آئیں، عوام نے استقامت کے ساتھ سامنا کیا ہے۔
آیت اللہ صدیقی نے کہا کہ دشمن نے عوام کو درپیش مشکلات کو ہمیشہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے تاکہ نظام کے بارے میں بدبینی ایجاد کریں لیکن ایرانی قوم نے ہر دفعہ صبر اور استقامت سے مقابلہ کرکے دشمن کو مایوس کردیا ہے۔
انہوں نے حضرت فاطمہ معصومہ کے یوم ولادت کے حوالے سے کہا کہ حکومت اسلامی نے لڑکیوں اور ان کے مقام کو خاص اہمیت دی ہے۔ یہی لڑکیاں بڑی ہوکر ماں بنیں گی اور اپنے دامن میں شہداء کو تربیت دیں گی۔ آج دنیا میں سب سے زیادہ ایرانی لڑکیوں کو اہمیت اور مقام حاصل ہے۔ ایرانی لڑکیوں نے حجاب اور نسوانی وقار کا تحفظ کرتے ہوئے عالمی سطح پر علمی اور کھیلوں کے میدانوں میں قابل فخر کارنامے انجام دیے ہیں۔
انہوں نے حضرت معصومہ کو خواتین کے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہ اسلام نے خواتین کو بھی ان کے استعداد کے مطابق حقوق دیئے ہیں۔ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کی رشتہ دار خاتون نے قم میں حضرت معصومہ کے روضے پر روحانی مناظر سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔انہوں نے حج کے حوالے سے رہبر معظم کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حج مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ عالمی استکبار کے خلاف کھڑے ہونے اور استقامت کا درس دیتا ہے۔
خطیب نماز جمعہ نے فلسطین کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عقل اور انسانی اقدار سے عاری صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے اسرائیل کو درپیش داخلی بحرانی اور خانہ جنگی سے دنیا کی نظریں ہٹانے کے لئے فلسطین پر حملے کئے اور غزہ میں مقاومتی کمانڈروں سمیت درجنوں جوانوں کو شہید کردیا۔ ان اقدامات سے نتن یاہو کی مزید تذلیل ہوگی۔ جہاد اسلامی نے پانچ دنوں تک تنہا اسرائیل کو مقابلہ کرکے ثابت کیا کہ فلسطینی مقاومت اب بیرونی امداد کی محتاج نہیں ہے۔
انہوں نے تہران میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کتابی نمائش کے بارے میں کہا کہ رہبر معظم نے نمائشگاہ کے دورے میں بچوں اور نوجوانوں کے اسٹال کا خصوصی دورہ کرکے بچوں کی تربیت میں کتاب اور کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے
آپ کا تبصرہ