15 مئی، 2023، 3:05 PM

غاصب صہیونی فوج کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

غاصب صہیونی فوج کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں غاصب اسرائیلی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آج علی الصبح غاصب صہیونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ طولکرم نامی علاقے پر حملے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

غاصب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس ڈرون کی معلومات تک فلسطینیوں کی رسائی سے پریشان نہیں ہے اور اس ڈرون طیارے کے گرنے کی تحقیقات کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی آباد کاروں نے رام اللہ کے شمال میں ترمسعیا گاؤں پر حملہ کر کے زیتون کے درختوں کی ایک بڑی تعداد کو توڑنے کے ساتھ ساتھ شہید زیاد ابو عین کے یادگار مجسمے کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے نابلس میں آج شہید ہونے والے فلسطینی جوان "صالح صبرہ" کی تشییع جنازہ کی تصاویر بھی شائع کیں ہیں۔

آج علی الصبح غاصب صہیونی فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں واقع عسکر کیمپ پر حملے کے دوران، اس فلسطینی جوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔
واضح رہے فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور غاصب صہیونیوں کے درمیان ہفتہ کے روز جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا تاہم غاصب اسرائیل نے دوبارہ حملہ شروع کیا ہے۔

News ID 1916480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha