مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر فرانس بھر میں مزدوروں اور عوام نے میکرون حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض مقامات پر جھڑپوں نے تشدد کا رخ اختیار کیا۔
مزدور تنظیموں نے میکرون حکومت کے مجوزہ بل کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔ اس وجہ سے ملک بھر سے لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا تھا۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے پھینکے۔
پولیس کی جانب سے عوام اور مظاہرین کے خلاف پرتشدد سلوک پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے فرانسیسی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کے خلاف نسل اور معاشرتی طبقہ بندی کے مطابق سلوک کیا ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر میکرون حکومت کو شدید مذمت کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ