مہر خبررساں ایجنسی نے الخلیج آن لائن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی قطر میں افغانستان کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوگا۔ دو روزہ اجلاس میں طالبان حکومت کی پالیسیوں اور عالمی سطح پر دوبارہ افغانستان میں فعالیت کے حوالے مذاکرات ہوں گے۔
اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتھونی گوتریش کریں گے۔ ایران، قطر، امریکہ، چین، روس، فرانس، جاپان اور پاکستان سمیت 25 ممالک کے وفود اجلاس میں شریک ہوں گے جب کہ او آئی سی، یورپی یونین اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسی متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ