25 اپریل، 2023، 10:30 PM

بھیک مانگنے اور قرضے لینے سے مسائل ختم نہیں ہوں گے، عمران خان

 بھیک مانگنے اور قرضے لینے سے مسائل ختم نہیں ہوں گے، عمران خان

لاہور میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھیک مانگنے اور قرضے لینے سے مسائل ختم نہیں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کو صرف پی ٹی آئی ہی ٹھیک کرسکتی ہے۔لاہور میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھیک مانگنے اور قرضے لینے سے مسائل ختم نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے مینڈیٹ سے حکومت میں آئیں گے، سرمایہ کاروں کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی 28ویں سالگرہ پر ہماری حکومت ہوگی، امید ہے ایک سال بعد ملک دلدل سے نکل جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر حقیقی آزدای کی جدوجہد میں حصہ لیں گے۔ خوشحالی، جمہوریت اور آزادی انصاف سے آتی ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ای وی ایم کے لیے قانون سازی کی تاکہ الیکشن میں دھاندلی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا تھا جو بھی الیکشن جیتے وہ شفاف طریقے سے جیتے، جب ہم پاکستان میں پیسہ لگاتے ہیں تو رشوت دینا پڑتی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہاں انصاف نہیں اس لیے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری نہیں کرتے، جب تک ہم ان لوگوں کو شکست نہیں دیں گے تبدیلی نہیں آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیماری کی ایکٹنگ کرکے باہر بھاگ جاتا ہے، آج یہ حال ہے کہ سزا یافتہ لوگ ملک کے اہم فیصلے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد معاشروں میں جانوروں پر تشدد کرنے پر بھی سزا دی جاتی ہے، قانون کی حکمرانی ہوتی تو یہ لوگ پیسہ چوری کر ہی نہیں سکتے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان لوگوں نے ہر اس ادارے کو تباہ کردیا جس کا کام انویسٹی گیشن کرنا ہے، کوئی ملک اجازت نہیں دیتا کہ سیاست ملک میں کریں اور جائیدادیں باہر بنائیں۔

News ID 1916094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha