مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یمن کے بحران کے پرامن حل کے لیے سعودی کوششیں بروقت ہیں اور اس سے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ