مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق رائٹرز نے صہیونی افواج کی طرف سے شام پر حملوں کی خبر دی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی ریڈیو نے شام سے اسرائیل پر تین راکٹ حملوں کی اطلاع دی تھی۔ صہیونی فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ شام سے ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد نتور اور آونی شہر میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔ حملوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
مقاومتی تنظیم لواء القدس نے حملوں کے بعد جاری ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ گولان کے علاقوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ جنوبی شام کے خلاف ہونے والی اسرائیلی کاروائیوں کا شدت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ