مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کا ائیر ڈیفنس سسٹم اسرائیل سے فائر کئے گئے بعض میزائیلوں کو فضا میں ہی ناکام بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ سسٹم نے میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ گرادیا ہے۔ شامی فوج کے ذرائع کے مطابق علی الصبح صہیونی افواج نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام پر میزائیلوں سے حملہ کیا۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے شام پر حملہ کرکے فوجی تنصیبات اور ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ