مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی دشمن مسجد اقصی کو زمان اور مکان کے لحاظ تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن فلسطینی قوم ہر قیمت پر اس سازش کو ناکام بنادے گی۔ انہوں نے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اعتکاف میں شرکت کرکے مسجد اقصی کا دفاع کریں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مسجد اقصی کے دفاع میں صہیونیوں کے ساتھ جنگ اوج پر ہے۔ فلسطینی قوم اس جنگ میں بھی دشمن صہیونیوں کو شکست دے گی۔
یاد رہے کہ کل سعودی عرب کی میزبانی میں او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے مسجد اقصی پر صہیونیوں کے جارحانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو مذہبی جنگ شروع کرنے سے خبردار کیا۔
اجلاس میں مسجد اقصی پر حملے کو اقوام متحدہ کے قوانین اور مسجد کی تاریخی حیثیت کی کھلم کھلا مخالفت قرار دیا گیا اور اسرائیل کو مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ واقعے کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔
آپ کا تبصرہ