9 اپریل، 2023، 1:12 AM

قابض صہیونی افواج کا شام پر حملہ

قابض صہیونی افواج کا شام پر حملہ

شامی سرحد سے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیوں پر تین راکٹ فائر کئے گئے جس کے بعد قابض صہیونی افواج نے توپ خانے کی مدد سے شامی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے خبر دی ہے کہ شامی سرحد سے اسرائیل میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر تین راکٹ فائر کئے گئے جو مختلف علاقوں میں جاگرے۔ 

اس سے پہلے صہیونی میڈیا میں راکٹ حملوں کا جواب دینے کی خبریں آرہی تھیں۔ المیادین نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے خبر دی تھی کہ شام سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔ شامی حملوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

دراین اثناء قابض صہیونی فوج نے گولان کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ گولان کے شہر میتسار کے شہریوں کو صہیونی فوج کا اعلان موصول ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

مبصرین کے مطابق مقبوضہ علاقوں پر حملوں کے بعد نتن یاہو حکومت کے کمزور ردعمل کی وجہ سے مقاومتی تنظیموں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔

News ID 1915786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha