2 اپریل، 2023، 4:26 PM

ایرانی فوج نے امریکی طیارے کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے پہلے بھگادیا

ایرانی فوج نے امریکی طیارے کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے پہلے بھگادیا

کچھ دیر پہلےاسلامی جمہوری ایران کی فوج نے ریڈار سسٹم پر امریکی طیارے کی نشاندہی کے بعد مذکورہ طیارے کو وارننگ دیتے ہوئے ملکی فضاؤں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ کا طیارہ EP-3E بحیرہ عمان میں پرواز کے دوران ایرانی کی سمندری حدود سے نزدیک ہورہا تھا۔ ایرانی بحریہ کے بہادر سپاہیوں نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی طیارے کو وارننگ کے سگنل بھیجے اور ملکی فضاؤں میں داخل ہونے سے طیارے کو روک دیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سمندروں میں گشت کرنے والوں کے لئے بھی سمندری حدود مشخص ہوتی ہیں۔ فضائی حدود کسی بھی ملک کی سرحدوں کا اہم حصہ شمار ہوتی ہیں جن کو کنٹرول اس ملک کے پاس ہوتا ہے۔ زمین، سمندر اور فضا تینوں سرحدیں ملک کا حصہ ہیں۔

فضائی سرحد مختلف حصوں پر مشتمل ہے جن میں وہ مقامات بھی شامل ہیں جہاں پرواز کی ممانعت یا نوفلائی زون شمار کیا جاتا ہے۔ ان حصوں میں پرواز کی حدبندی کا تعین ان دونوں ممالک کے ہوائی اڈوں سے کیا جاتا ہے جہاں سے سفر کا آغاز اور اختتام ہوتا ہے۔

News ID 1915656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha