23 مارچ، 2023، 11:29 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے آسٹریا کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو؛

اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم

 اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں اپنے آسٹریا کے ہم منصب کا نئے سال کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ترقی کی سمت میں آسٹریا کے کسی بھی تعمیری اقدام کا خیرمقدم کیا۔

امیر عبداللہیان نے پابندیاں ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی میزبانی کرنے پر آسٹریا کا شکریہ ادا کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا کے درمیان تعلقات کے بارے میں، ایرانی وزیر خارجہ نے ان تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور تعاون کے شعبوں بشمول طبی اور دواسازی کے شعبوں کا ذکر کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یوکرائن روس جنگ کے خاتمے کے عمل کو تیز کرنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلابِ اسلامی نے فرمایاکہ ایران کے یوکرائن جنگ میں شریک ہونے کے جھوٹے الزامات کو اسلامی جمہوریہ ایران واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے بارہا یوکرائن کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس یوکرائن جنگ میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے دعوے کیلئے قابل اعتماد دستاویزات فراہم کریں۔

آسٹریا کے وزیر خارجہ نے بھی نوروز کی مناسبت سے ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان معاہدوں کو خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کا ایک قدم قرار دیا۔

الیگزینڈر شالن برگ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپ کے تعلقات میں پیدا ہونے والے حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ رکاوٹوں کو دور کرنے سے ایران اور یورپ کے تعلقات میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں قونصلر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1915448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha