10 فروری، 2023، 5:40 PM

آیت اللہ رئیسی کی ویانا مذاکرات پر امریکی اور یورپی ٹرائیکا کے طرز فکر پر تنقید

آیت اللہ رئیسی کی ویانا مذاکرات پر امریکی اور یورپی ٹرائیکا کے طرز فکر پر تنقید

ایران کے ایوان صدر کے میڈیا آفس کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل نے ایک ٹویٹ میں ایران مخالف پابندیاں ہٹانے کے بارے میں ویانا مذاکرات کے حوالے سے امریکہ اور یورپی ٹرائیکا (برطانیہ، جرمنی، فرانس) کے نقطہ نظر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایوان صدر کے میڈیا آفس کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ  اسلامی جمہوریہ نے مہینوں پہلے مذاکرات کو حتمی شکل دینے  اور منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی نیک نیتی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم امریکہ اور حال ہی میں یورپی ٹرائیکا نے غلط اندازہ لگایا اور مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ جے سی پی او اے پر 2015 میں ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کے درمیان دستخط ہوئے تھے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اس معاہدے سے غیر قانونی طور پر دستبرداری اختیار کی تھی جبکہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ معاہدے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روس، برطانیہ، جرمنی، چین، امریکا اور فرانس اپریل 2021 سے ایران کے ساتھ معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

جے سی پی او اے کو بچانے کے لیے بات چیت اپریل 2021 میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہوئی تھی، جس کا مقصد اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے اور ایران مخالف پابندیوں کو ہٹانے میں واشنگٹن کی سنجیدگی کا جائزہ لینا تھا۔

واشنگٹن کی جانب سے ایران پر سابقہ امریکی انتظامیہ کی عائد کردہ تمام پابندیوں کو نہ ہٹانے کے اپنے سخت مؤقف پر اصرار کی وجہ سے اگست سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ ایران کا موقف ہے کہ دوسرے فریق کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ کچھ ضمانتیں پیش کرے کہ وہ کسی بھی معاہدے پر قائم رہے گا۔

News ID 1914647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha