مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکیہ کے زلزلہ پیما مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں واقع بحیرہ مرمرہ میں 4.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ اعلان کے مطابق زلزلے کے جھٹکے برسا، استنبول اور قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔
خیال رہے کہ 6 فروری کو 7.8 اور 7.7 کی شدت کے دو تباہ کن زلزلے اور ان کے آفٹر شاکس سے ترکیہ اور شام میں 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ترکیہ کے زلزلہ پیما مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں بحیرہ مرمرہ کے علاقے میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
News ID 1915167
آپ کا تبصرہ