7 مارچ، 2023، 6:20 PM

غیر ملکی فوجی اتاشی کا ایران کے ایئرفورس ایوی ایشن نیشنل میوزیم کا دورہ

غیر ملکی فوجی اتاشی کا ایران کے ایئرفورس ایوی ایشن نیشنل میوزیم کا دورہ

ایران میں تعینات غیر ملکی ملٹری اتاشیوں نے ایرانی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر اور ایئر فورس ایوی ایشن میوزیم کا دورہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں تعینات غیر ملکی فوجی اتاشیوں کے ایک گروپ نے ایرانی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں نیشنل ایوی ایشن میوزیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی فضائیہ کے مرکز برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز اینڈ تھیوریٹیکل ریسرچ کے سربراہ علیرضا رودباری نے کہا کہ مزید مختلف ملکوں کے فوجی اہلکاروں کو ایئر فورس میوزیم کے دورے لیے مدعو کیا جاتا ہے تا کہ باہمی تعامل میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان ملکوں کے عسکری عہدیدار فضائی صنعت میں ایران کی مہارت اور تجربات کا بھی مشاہدہ کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا ماضی اس کی پہچان، تہذیب اور ثقافت سمجھا جاتا ہے اور پوری تاریخ میں فضائیہ کی کارکردگی اور اس کی کامیابیوں کی تشریح ہماری تاریخی شناخت، بھرپور ثقافت اور قومی اور دفاعی طاقت کی نمائندگی کرتی ہے۔

News ID 1915118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha