3 جنوری، 2023، 1:08 PM

شہید قاسم سلیمانی و رفقاء کی برسی کی تقریب؛

شہید سلیمانی ایک لازوال حقیقت ہیں اور ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے

شہید سلیمانی ایک لازوال حقیقت ہیں اور ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے

ڈی جی خانہ فرہنگ و کلچرل اتاشی قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور جعفر روناس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحاج قاسم سب سے اعلی قومی شخصیت ہیں اور عالم اسلام میں ان کی مقبولیت ثابت کرتی ہے کہ ہر دل عزیز سلیمانی عالم اسلام کے ایک بہترین امتی بھی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور متعدد دیگر شہداء کی تیسری برسی کی مناسبت سے "امن کے امین شہدا" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور میں ایران کے نئے قونصل جنرل مہران موحدفر،  جماعت اسلامی کے رہنما پیرزادہ برہان الدین عثمانی، جنرل سیکرٹری سُنی علماء کونسل پاکستان علامہ محمد حسین گولڑوی، ترجمان پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ  علامہ اصغر عارف چشتی، جامعہ عروہ الوثقی سے علامہ توقیر حسین کاظمی، جامعہ نرجسیہ سے مولانا شاہد نقوی، مسالک علماء و مشائخ بورڈ کے چئیرمین مفتی سید عاشق حسین، قاسم علی قاسمی، پیر سید علی رضا شاہ فضل، بیورو چیف سچ ٹی وی حنیف قمر، چیئرمین اوقاف سید مناظر  حسین گیلانی، سربراہ تحریک وحدت اسلامی پرویز اکبر ساقی اور کریسچن رہنما عمانوئل گلزار نے خصوصی شرکت کی۔

ڈی جی خانہ فرہنگ و کلچرل اتاشی قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور  جعفر روناس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحاج قاسم سب سے اعلی قومی شخصیت ہیں اور عالم اسلام میں ان کی مقبولیت ثابت کرتی ہے کہ ہر دل عزیز سلیمانی عالم اسلام کے ایک بہترین امتی بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ایمانداری اور خلوص  مکتب سلیمانی  کا جوہر اور ساخت ہے جس کی برکت ان کی زندگی اور شہادت دونوں میں نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید سلیمانی ایک لازوال حقیقت ہیں اور ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے، اور ان کے قاتل جیسے کہ ٹرمپ اور اس جیسے دوسرے لوگ تاریخ کے بھولے بسرے لوگوں میں شامل ہوں گے۔

شہید سلیمانی ایک لازوال حقیقت ہیں اور ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے

لاہور میں ایران کے نئے قونصل جنرل مہران موحدفر نے کہا تین سال قبل دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ہیرو الحاج قاسم سلیمانی کو امریکہ کی منافق اور ریاکار حکومت کے صدر کے حکم پر شہید کر دیا گیا۔ ہم نہ معاف کرتے ہیں نہ بھولتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا شہید سلیمانی ان جان نثار لوگوں کے نمائندے تھے جنہوں نے خواتین اور بچوں کو داعش نامی دہشتگرد گروہ کے شر سے بچانے کیلئے اپنے آپ کو قربان کر دیا جبکہ امریکہ کے سیاسی عہدیداروں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے خود داعش کی بنیاد رکھی۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا پاکستانی بہن بھائیوں اور دیگر کئی ممالک  سے تعلق رکھنے والے لوگ سردار سلیمانی کے بارے میں پاکیزہ جذبات ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اللہ کے نزدیک عزیز ہیں اور اس اعزاز کی کوئی سرحد نہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید قاسم سلیمانی سے بھرپور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں دھڑکتے رہیں گے اور ان کا کردار ہمیشہ زندہ رہے گا۔ کانفرنس میں محمد جواد رودگر کی کتاب "سیر و سلوک مکتب سلیمانی" کی رونمائی بھی کی گئی۔

شہید سلیمانی ایک لازوال حقیقت ہیں اور ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے

News ID 1913984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha