پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب اور امارات کے سرکاری دورے پر

پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر گزشتہ روز سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف 10 جنوری تک دورے پر ہیں، اس دوران وہ برادر ملکوں کی قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں فوجی تعاون کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سعودی وزیر دفاع نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں خطے کی صورت حال اور دیگر بین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

News Code 1914024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha