2 جنوری، 2023، 11:36 AM

ایران کے چیف جسٹس کے حکم پر؛

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی پر شرائط کے حامل 3 ہزار قیدیوں کی رہائی

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی پر شرائط کے حامل 3 ہزار  قیدیوں کی رہائی

ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے حکم پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر متعلقہ شرائط رکھنے والے تقریباً 3 ہزار قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر صوبہ کرمان کے محکمہ عدلیہ میں مالی اور غیر ارادی جرائم میں جرمانے کی سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی میں مدد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے چیف جسٹس حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای بھی موجود تھے جبکہ پورے ملک کی عدلیہ کے حکام کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔

اسلام کے مایہ ناز جنرل حاج قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد ہونے والی اس رسم اور تقریب کی بدولت اعلان کیا گیا کہ ہر صوبے میں شہید سلیمانی کی بابرکت عمر کے کے برابر متعلقہ شرائط پر پورا اترنے والے کم از کم 63 اہل قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ دیگر بہت سے قیدیوں کو متعدد قانونی رعایتیں دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے چیف جسٹس کے حکم پر آج شرائط کے حامل تقریباً 3 ہزار اہل قیدیوں کو رہا کیا گیا اور قصاص کی سزا پانے والے 16 قیدیوں کو عدالتی حکام کی کوششوں اور مقتولین کے اولیاء کے معاف کرنے پر  سزائے موت سے بچالیا گیا۔

News ID 1913957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha