2 جنوری، 2023، 2:12 PM

مقاومت شہید سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دینے کے لیے کوشاں ہے، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ

مقاومت شہید سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دینے کے لیے کوشاں ہے، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 3 جنوری 2020 سے مقاومت کی نبض پہلے سے کہیں زیادہ دھڑک رہی ہے اور دہشت گردی کے جنگ کے اس ہیرو کے قاتلوں کو سزا دینے کے لیے کوشاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے گاڈ فادر کے اس شرمناک اقدام کو تین سال بیت گئے جو اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے کمانڈر کے قتل کے لئے اٹھایا۔

انہوں نے لکھا کہ کرہ ارض کی دوسری طرف سے ایک حکومت نے ہزاروں خواتین اور بچوں کے قتل کی قیمت پر مغربی ایشیائی خطے کا جغرافیہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ایران نے اس منصوبے کو روک دیا۔کنعانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ہیرو اور داعش کو تباہ کرنے والا جنرل سلیمانی کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر کے جرم کے منصفانہ ٹرائل کی پیروی انسانیت کی خدمت ہے۔

ایرانی سفارت کار نے مزید کہا کہ ان کے پارہ پارہ بدن کی عظیم الشان تشییع و تدفین اور ان کے نام اور یاد کی عالمی تجلیل و تکریم اس بات کا ثبوت ہے کہ حاج قاسم ابھی تک زندہ ہیں۔ 3 جنوری 2020 سے مقاومت کی نبض پہلے سے کہیں زیادہ دھڑک رہی ہے اور دہشت گردی کے اس ہیرو کے قاتلوں کو سزا دینے کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری 2020 کو بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل سلیمانی کو شہید کیا گیا۔ یہ حملہ - جس میں عراق کے پاپولر موبلائزیشن یونٹس (PMU) کے سیکنڈ ان کمانڈ ابو مہدی المہندس سمیت کئی دیگر افراد بھی شہید ہوئے - اس وقت ہوا جب جنرل سلیمانی عراق کے سرکاری دورے پر تھے۔
 

News ID 1913962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha