3 جنوری، 2023، 1:18 PM

شہید قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنا ہر مسلمان و آزادی پسند انسان پر واجب ہے، شیخ زکزاکی

شہید قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنا ہر مسلمان و آزادی پسند انسان پر واجب ہے، شیخ زکزاکی

شہید قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنا ہر مسلمان و آزادی خواہ انسان پر واجب ہے۔

معروف عالم دین و مبلغ اور تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی تیسری برسی کے موقع پر تاکید کی کہ شہید قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنا ہر مسلمان و آزادی خواہ انسان پر واجب ہے۔

انہوں نے مزاحمتی بلاک کے ساتھ منسلک جوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے تاکید کی کہ مزاحمتی بلاک کے جوانوں کو مستکبر ممالک کے خلاف قیام کرنا چاہیئے کیونکہ یہی امت مسلمہ کی نجات اور آزادی کے حصول کا واحد راستہ ہے۔ تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ نے شہید قاسم سلیمانی کو ایک ایسا حکمت عملی ساز قرار دیا کہ جس نے دشمن کی تمام سازشوں کو خصوصا شام و عراق میں ناکام بنا کر رکھ دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ بالآخر وہ رات کی تاریکی میں ان فریقوں کی جانب سے شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے جن کا  نہ صرف دہشتگردوں کا پشت پناہ ہونا بلکہ حقیقی دہشتگرد ہونا بھی اس جرم کے ذریعے ثابت ہو چکا ہے!

News Code 1913985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha