6 مارچ، 2023، 7:48 PM

ترکیہ: امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا

ترکیہ: امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا

ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے امریکہ کے وزیر دفاع کے دورہ شمال مشرقی شام سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے ترک میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ترکیہ وزارت خارجہ آج ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ مسلح افواج کے سربراہ مارک مِلی کے دورہ شمال مشرقی شام اور پر احتجاج کے لئے انقرہ میں امریکی سفیر جیف فلیک کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا۔ 

روسی خبر ایجنسی اسپوتنک کے مطابق امریکی سفیر کو اس ملک کی مسلح افواج کے سرابرہ کے شامی علاقوں کے دورے اور "کرد شراکت داروں کے تعاون سے داعش کے خلاف جنگ میں پیش رفت" کے دعووں پر احتجاج کرنے کے لیے وزارت خارجہ بلایا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے کہا کہ امریکی سفیر جیف فلیک کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور امریکہ کے وزیر دفاع مارک مِلی کے 4 مارچ کے دورہ شمال مشرقی شام  سے متعلق وضاحت طلب کی گئی۔ 
 
خیال رہے کہ ترکیہ کا احتجاج ایسے وقت میں ہے کہ جب شام نے بھی امریکی اعلی عہدیدار کے دورہ شام پر انتہائی سخت الفاظ میں احتجاج کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ امریکی فوج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ جنرل مارک ملی جو گزشتہ دنوں مقبوضہ علاقوں ﴿اسرائیل﴾ کے دورے پر تھے، گزشتہ دنوں غیر متوقع طور پر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دمشق کی قانونی حکومت سے اجازت لیے بغیر شام میں داخل ہوئے۔

 رائٹرز کے مطابق جنرل مارک ملی نے ایک مضحکہ خیز دعوے کے ساتھ صحافیوں کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی افواج اور اس ملک کے کرد شراکت دار داعش کی مستقل شکست میں پیش رفت کر رہے ہیں!

News ID 1915095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha