7 مارچ، 2023، 9:12 AM

سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں 5 ارب ڈالر کے ذخائر ڈپازٹ رکھے گا

سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں 5 ارب ڈالر کے ذخائر ڈپازٹ رکھے گا

سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے اعلان کیا کہ ترکیہ کے سینٹرل بینک کے ساتھ 5 بلین ڈالر کے ذخائر ڈپازٹ رکھنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی نیوز ایجنسی ﴿ایس پی اے﴾ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے اعلان کیا کہ ترکیہ کے مرکزی بینک کے ساتھ 5 بلین ڈالر کے ذخائر ڈپازٹ رکھنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے  فیصلے کےساتھ ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے وزیر سیاحت اور سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الخطیب اور ترکیہ سنٹرل بینک کے گورنر شہاب قاوجی اولو کے درمیان5 ارب ڈالر کے ذخائر  ڈپازت رکھنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

خیال رہے کہ ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور ڈرونز کے حوالے سے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے بارے میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے خاص طور پر حالیہ دنوں میں ترکیہ کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے زیادہ عزم ظاہر کیا ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی سے معمول آئے ہیں، اس لیے دفاعی صنعتوں سمیت کئی شعبوں میں ہمارا تعاون بڑھ رہا ہے۔

یاد رہے کہ 2011 سے اور عرب انقلابات کے آغاز کے ساتھ ہی ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

News ID 1915099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha