5 مارچ، 2023، 3:41 PM

ایرانی جزیرہ کیش میں بین الاقوامی ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

ایرانی جزیرہ کیش میں بین الاقوامی ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

ایران کے جزیرہ کیش میں آج اتوار کے دن سے بین الاقوامی ٹینس چیمپئن شروع ہوئی جس میں 22 ممالک کے 90 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوبی جزیرے کیش میں آج اتوار کے دن سے بین الاقوامی ٹینس چیمپئن شپ شروع ہوگئی۔ ٹینس مقابلوں کا آغاز کیش کے اولمپک ٹینس کمپلیکس میں ہوا جن میں 22 ممالک کے متعدد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں ایران، رومانیہ، سلووینیا، اٹلی، کینیڈا، ہندوستان، جمہوریہ چیک، پرتگال، چین، آسٹریلیا، ترکیہ، پاکستان، جرمنی، ملائیشیا اور فرانس کے ٹینس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور پہلے روز مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان 32 میچز ہوں گے۔

مقابلے کا پہلا مرحلہ دو دن تک جاری رہے گا اور کامیاب ہونے والے کھلاڑی ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران اس ٹورنامنٹ کی میزبانی 8 سال کے وقفے کے بعد جزیرہ کیش میں کر رہا ہے جہاں ملک کا دوسرا ٹینس کمپلیکس ہے جس میں 14 ٹینس کورٹ اور بیچ ٹینس کورٹ شامل ہیں۔

News ID 1915066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha