17 مارچ، 2023، 12:12 PM

کینیڈا میں 16 سالہ بیٹے کی ماں پر فائرنگ، پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کردیا

کینیڈا میں 16 سالہ بیٹے کی ماں پر فائرنگ، پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کردیا

کینیڈا میں 16 سالہ بیٹے نے پہلے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا پھر مدد کو پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی گولیاں مار کر قتل کردیا اور اسی پستول سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں پولیس ایک کال موصول ہوئی جس میں خاتون نے بتایا کہ بیٹا تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ کال موصول ہوتے ہی دو پولیس اہلکار معاملے کی جانچ کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

پولیس کو دیکھ کر مشتعل بیٹے نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ قاتل نے اسی پستول نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔جس پر ایک اور پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی اور شدید زخمی میں حالت میں موجود ماں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں گزشتہ 6 ماہ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مدد کو پہنچنے والے پولیس اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

News ID 1915321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha