مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے نئے وزیر خارجہ «کین گانگ» نے بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واشنگٹن کی سرزنش کی اور خبردار کیا ہے کہ اگر بیجنگ کے خلاف امریکی حکومت کے موجودہ رویے میں تبدیلی نہ آئی تو مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی یقینی ہوجائے گی۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ غبارے کو گرانے کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی حکومت چین کو اپنا اصلی دشمن سمجھتی ہے اور واشنگٹن "قصور وار فرض کر کے" چین کے ساتھ پیش آتا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ "اگر امریکہ چین کے حوالے سے بریک نہ لگائے بلکہ بدستور غلط راستے پر رفتار تیز کرتا رہے تو کوئی بھی حفاظتی دیوار اسے راستے سے باہر نکلنے سے نہیں روک سکتی اور تنازع اور تصادم یقینی ہوجائے گا۔
آپ کا تبصرہ