15 ستمبر، 2023، 5:24 PM

موجودہ ورلڈ آرڈر زوال کی طرف بڑھ رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

موجودہ ورلڈ آرڈر زوال کی طرف بڑھ رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ ان کے ملک کو چین اور روس کا مقابلہ کرنے میں دنیا کی قیادت کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ ورلڈر آرڈر سے عالمی استحکام کو تقویت ملی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ دنیا ایک نئے سفارتی نظام کی طرف منتقل ہو رہی ہے جس میں واشنگٹن کو روس اور چین کے بڑھتے ہوئے خطرات پر قابو پانے کے لیے راہنمائی کرنی ہوگی۔

واشنگٹن کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں اپنے خطاب کے دوران امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ ورلڈ آرڈر زوال کا شکار ہے اور ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، آج کے فیصلے ہی آنے والی دہائیوں کا مستقبل سنواریں گے۔

بلنکن نے استدلال کیا کہ سرد جنگ کے بعد کا نظام ایسے وقت میں اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے کہ جب اس  نے عشروں کے جغرافیائی سیاسی استحکام کو بالادستی کے درپے طاقتوں کی مسابقت میں نسبتا قائم رکھا۔
امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ بالادستی کے درپے طاقتوں کی قیادت روس اور چین کر رہے ہیں۔

News ID 1918843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha