خبر رساں ايجنسي مہر نے خبررساں اداروں اے پي اور اے بي سي ٹيلي ويژن كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ جان كيري نے امريكہ كے صدراتي انتخابات ميں اپني شكست كا اعلان كر ديا ہے
انہوں نے صدر جارج بش كو ٹيلي فون كيا اور اپني ہار كا اعتراف كرتے ہوئے اپنے سياسي حريف كو مباركباد دي
اس سے پہلے ملنے والي خبروں كے مطابق انتخاب كي دوڑ ميں صدر جارج بش كو واضح برتري حاصل تھي اور ريپبليكن پارٹي كي انتخابي مہم كے انچارج نے دعوي? كيا تھا كہ جارج بش انتخاب جيت چكے ہيں
امريكي صدر جارج بش نے واشنگٹن ميں ايك جلسے سے خطاب كيا انہوں نے اپنے حاميوں سے كہا كہ ان كے ہم وطنوں نے ان پرجو اعتماد اور بھروسہ ظاہر كيا ہے وہ اس كے شكر گزار ہيں
صدر بش نے كہا كہ امريكہ اميدوں كے ايك نئے دور ميں داخل ہو رہا ہے جہاں معيشت ، تعليم اور سماجي شعبے ميں ترقي ہوگي
آپ کا تبصرہ