6 مارچ، 2023، 1:16 PM

جرمنی کی چین کو دھمکی

جرمنی کی چین کو دھمکی

جرمن چانسلر نے چین کو خبردار کیا کہ اگر چین یوکرین کی جنگ میں مداخلت کرے اور روس کو فوجی مدد فراہم کرے تو اسے غیر متعینہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی حکام کی جانب سے اس اعتراف کے باوجود کہ بیجنگ کی  روس کے لیے فوجی امداد کا کوئی ثبوت نہیں ہے، جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے چین کو اس طرح کے اقدام کے ممکنہ نتائج سے خبردار کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جرمنی اپنے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر پر پابندی عائد کرے گا یا نہیں، جرمن چانسلر نے کہا کہ میرے خیال میں اس کام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، تاہم اس وقت ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران چین کی جانب سے روس کو فوجی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن چین نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ بیجنگ امن پر مبنی آزاد خارجہ پالیسی پر کاربند رہے گا۔ 

News Code 1915078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha