23 فروری، 2023، 1:09 PM

رہبر معظم انقلاب کی مجلس خبرگان کے ارکان سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب کی مجلس خبرگان کے ارکان سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح ماہرین کی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ماہرین کی اسمبلی ﴿مجلس خبرگان﴾ کے چیئرمین اور اراکین نے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ ماہرین کی اسمبلی ایک علما کا آئینی ادارہ ہے جسے رہبر انقلاب اسلامی کی تقرری اور برطرف کرنے اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

آیت اللہ احمد جنتی ماہرین کی اسمبلی کے چیئرمین ہیں جنہیں اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران رائے دہی کے بعد ایک مرتبہ پھر اسمبلی کی صدارت کے لیے منتخب کیا گیا۔ 

در ایں اثنا رہبر معظم نے مجلس خبرگان کے چیئرمین اور اراکین سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ ماہرین کی اسمبلی میں جمہوریت اپنے حقیقی معنوں میں اور مکمل شفافیت کے ساتھ متحقق ہوئی ہے۔

یہ خبر ابھی تکمیلی مراحل میں ہے، مزید تفصیلات بعد میں پیش کی جائیں گی۔ 

News ID 1914882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha