10 فروری، 2023، 7:32 PM

22 بہمن ﴿١١ فروری﴾ کی ریلیاں شاندار ہوں گی؛ نوجوان انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں، خطیب جمعہ تہران

22 بہمن ﴿١١ فروری﴾ کی ریلیاں شاندار  ہوں گی؛ نوجوان انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں، خطیب جمعہ تہران

تہران کے امام جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے انقلاب کی سالگرہ کے حوالے سے یہ لہتے ہوئے کہ ملک بھر کے نوجوان انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں، 22 بہمن ریلیوں کے شاندار انعقاد پر زور دیا جو ہفتے کے روز پورے ایران میں منعقد ہو رہی ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دار الحکومت تہران میں اس ہفتے کی نماز جمعہ کی امامت کے فرائض امام جمعہ آیت اللہ سید محمد خاتمی نے انجام دیئے۔ انہوں نے اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک ایسا مضبوط درخت قرار دیا کہ دشمن جس کے ایک پتے کو بھی ہلانے کی طاقت نہیں رکھتے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ صدی کے اس عظیم انقلاب کا تجزیہ کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ ہم دنیا کا واحد ملک ہیں جو 44 سال سے انقلاب کا جشن منا رہے ہیں، دوسرے ممالک کو یہ شکوہ و عظمت حاصل نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران وہ ملک ہے جو کسی طاقت کے تحفظ  چھتری تلے نہیں ہے۔ کل وہ تمام لوگ قابل فخر ایران سے محبت کرتے ہیں، مارچ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے گزشتہ 43 سالوں کے دوران اسلامی انقلاب کے زوال کے لیے سب کچھ کیا، جس کی تازہ ترین مثال ان کی حالیہ تخلیق کردہ ہائبرڈ جنگ تھی لیکن آج ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ ان کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل کا مارچ قوم کی دانشمندی کی علامت ہے جو دشمن کو جانتی ہے اور دشمن سے نمٹنا بھی جانتی ہے۔ 

 آیت اللہ احمد خاتمی نے زلزلے کے المناک واقعے پر شام اور ترکیہ کے عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کی۔

News ID 1914648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha