25 جنوری، 2023، 1:51 PM

ایرانی وزیر اینٹلی جنس؛

ایران میں اسرائیل سے وابستہ 12 سے زائد دہشت گرد ٹیموں کو گرفتار کیا گیا

ایران میں اسرائیل سے وابستہ 12 سے زائد دہشت گرد ٹیموں کو  گرفتار کیا گیا

ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے کہا کہ ایران میں صہیونی حکومت سے وابستہ 12 سے زیادہ دہشت گرد ٹیموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر اینٹلی جنس حجة الاسلام اسماعیل خطیب نے کہا کہ ایران میں صہیونی حکومت سے وابستہ 12 سے زیادہ دہشت گرد ٹیموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر اینٹلی جنس کے مطابق دہشت گرد ٹیمیں جنہیں انٹیلی جنس فورسز نے مختصر عرصے میں گرفتار کیا ہے ملک میں بدامنی اور فسادات پھیلانے کے حوالے سے اپنی حالیہ ناکامیوں کا بدلہ لینے کے لئے تخریب کاری اور ملک کو سبوتاژ کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔ ان ٹیموں کی جڑیں صہیونی حکومت سے ملی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازشیں باعث بنی ہیں کہ ایرانی قوم ان کو اچھی طرح پہچان لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی رہنما قیادت اور ایرانی عوام کے اتحاد کی مدد سے ملک نے حالیہ فتنہ کو کامیابی کے ساتھ عبور کیا ہے۔ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے ان دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے جو ایران کے ہمسایہ ممالک کے قریب ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اس بات پر زور دیا کہ جب ملک کی سلامتی اور قومی مفادات کا معاملہ ہو گا تو ایران فیصلہ کن طور پر دشمنوں کا مقابلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ 10 جنوری کو خبری ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ ایران کی انٹیلی جنس فورسز نے ملک بھر میں موساد کی 2 جاسوسی ٹیموں کے 13 ارکان کا سراغ لگا کر حراست میں لے لیا۔ یہ 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں صیہونی حکومت کی دوسری بڑی انٹیلی جنس اور آپریشنل ناکامی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کے پاس سے مختلف قسم کے آپریٹنگ آلات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

22 دسمبر کو جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی وزارت انٹیلی جنس  نے اعلان کیا کہ انٹیلی جنس فورسز کی چوبیس گھنٹے اور سخت کوششوں کے بعد موساد کی جاسوسی ایجنسی سے وابستہ چار آپریٹو ٹیموں کا سراغ لگایا گیا اور تمام ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

News ID 1914375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha