21 جولائی، 2024، 11:11 PM

شہید رئیسی کی انتظامیہ نے ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کیں، ایرانی وزیر انٹیلی جنس

شہید رئیسی کی انتظامیہ نے ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کیں، ایرانی وزیر انٹیلی جنس

وزیر اطلاعات اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ وزارت انٹیلی جنس نے شہید صدر ابراہیم رئیسی کے دور حکومت میں دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے میں نمایاں سیکورٹی کامیابیاں حاصل کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے زور دے کر کہا کہ وزارت انٹیلی جنس نے دہشت گرد گروہوں کی وسیع پیمانے پر آپریشن کیا۔ ملک کی سالمیت اور سیکورٹی کو خطرے میں ڈالے والے عناصر کو وزارت کی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

وزیر نے نشاندہی کی کہ خفیہ ایجنسیاں ملک کے ہر حصے میں داعش کے عناصر کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

اتوار کو کابینہ کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب نے نشاندہی کی کہ صدر ابراہیم رئیسی کے دور میں ملک میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا تعاون اور اشتراک قائم کیا۔ ملک کے شمال مغربی اور جنوب مشرقی حصوں میں جس کے نتائج برآمد ہوئے۔

شام میں جنگ کے خاتمے کے بعد ایران میں داعش جیسی تکفیری اور دہشت گرد تنظیموں کی کاروائیوں کے پیش نظر ایران نے داعش کے عناصر کے خلاف خصوصی کاروائیاں کیں اور متعدد مقامات پر تخریبی منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

News ID 1925549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha