مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 9 جنوری 1978 کے تاریخی قیام کی سالگرہ کے موقع پر مقدس شہر قم کے عوام کی بڑی تعداد رہبر معظم سے ملاقات کے لئے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں جمع ہوئی ہے۔ اس وقت رہبر معظم انقلاب قم کے ہزاروں شہریوں پر مشتمل اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 19 دی 1357 ہجری شمسی ﴿9جنوری 1978﴾ کے دن قم کے عوام نے ظالم شاہی نظام کے خلاف ایک تاریخی احتجاج کیا تھا جو اس وقت کے روزنامہ اطلاعات میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے رد عمل میں تھا۔ مذکورہ مضمون میں بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خمینی کی توہین کی گئی تھی جس سے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور سب سے پہلے مقدس شہر قم کے لوگوں نے اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ احتجاجی مظاہرہ ایک لہر کا آغاز تھا جس نے ایک سال بعد پہلوی حکومت کا خاتمہ کیا۔
رہبر معظم کے خطاب کی تفصیلی خبر بھی منتشر کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ