9 جنوری، 2024، 9:32 AM

قم کے عوام آج رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کریں گے

 قم کے عوام آج رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کریں گے

حضرت امام خمینی کی حمایت قم کے عوام کے قیام کی مناسبت سے ہر سال 9 جنوری کو قم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے رہبر معظم سے ملاقات کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج منگل 9 جنوری کو قم کے عوام کا بڑا وفد رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ 9 جنوری ایرانی کلینڈر کے مطابق دسویں مہینے ماہ دی کی 19 ویں تاریخ ہے۔

ایرانی کلینڈر کے مطابق 1356 میں شاہ ایران رضا پہلوی کی جانب سے امام خمینی کی تحریک کے خلاف کریک ڈاون کے بعد قم کے عوام نے بڑی تعداد میں مظاہرہ کرکے امام خمینی کے ساتھ یکجہتی اور ان کی تحریک انقلاب اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

اس روز کی مناسبت سے ہر سال قم کے عوام رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ملاقات کرتے ہیں۔

News ID 1921145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha