4 جنوری، 2023، 4:18 PM

ایران کا فرانس کو انتباہ، فرانس اپنی حد میں رہے

ایران کا فرانس کو انتباہ، فرانس اپنی حد میں رہے

ایرانی وزیر خارجہ نے حال ہی میں میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں پر فرانسیسی حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے بدھ کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کے ردعمل میں کہا کہ مذہبی اور سیاسی قیادت کے خلاف کارٹون شائع کرنے میں فرانسیسی میگزین کی توہین آمیز اور اہانت آمیز حرکت کا فیصلہ کن اور موثر جواب ملے گا۔

امیر عبداللہیان نے فرانسیسی حکومت کو مزید متنبہ کیا کہ "فرانسوی حکومت کو اسکی چادر سے زیادہ پاوں پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔"

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے یقینی طور پر غلط راستے پر قدم رکھا ہے۔ ہم نے اس میگزین کو پہلے ہی پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

News ID 1914015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha