31 دسمبر، 2022، 11:26 AM

پاکستان میں القاعدہ کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور بارودی مواد برآمد

پاکستان میں القاعدہ کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور بارودی مواد برآمد

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے تین شہروں سے 5 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے تین شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں سمیت القاعدہ کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کی شناخت فاروق شاہ، سیف اللہ، سید شاہ زیب، احمد خان، اسرار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

حکام کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا جبکہ 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 67 افراد کو بازیاب کرایا گیا۔

News ID 1913928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha