مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں یلدا کی رات میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ پابندیوں کا نفاذ کرنے والے اور ایرانی قوم کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے والے یلدا کی رات میں ایرانیوں کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔
ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ سرٹیفکیٹ کے حامل دہشت گردوں کے اتحادیوں اور حامیوں کو چاہیے کہ اپنا منہ بند رکھیں اور یلدا کی رات میں اپنے عوام اور اپنے ملک اور صہیونی حکومت کے شدید بحرانوں کو حل کرنے کے لیے سوچیں۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نڈ پرایس نے ایک بیان میں یلدا کی رات کے بہانے سے ایران کے بارے میں اپنے مداخلت پسندانہ بیانات کو دہرایا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ جو بائیڈن کی حکومت ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی کو جاری رکھے گی۔
آپ کا تبصرہ