مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب کے القدس ہیڈ کوارٹر کے تعلقات عامہ نے پیر کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا کہ سراوان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں اور سپاہ پاسداران کی بری افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ گارڈزمین محمد گودرزی اور بسیج کے تین ارکان رحیم بخش پراکی، حامدرضا عابدی اور محمود نیکخواہ زادہ شہید ہوگئے۔
بیان کے مطابق سپاہ پاسداران کی فورسز کی بھر پور موجودگی کا سامنا کرنے کے بعد دہشت گردوں کو پاکستان کی طرف بھاگنا پڑا۔
واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ