13 دسمبر، 2022، 10:44 AM

مسافر طیارے کی تیاری ایجنڈے میں شامل ہے، سربراہ ایران ایوی ایشن انڈسٹریز آرگنائزیشن

مسافر طیارے کی تیاری ایجنڈے میں شامل ہے، سربراہ ایران ایوی ایشن انڈسٹریز آرگنائزیشن

ایران ایوی ایشن انڈسٹریز آرگنائزیشن (آئی اے آئی او) کے سربراہ نے کہا کہ ملک آئندہ تین سالوں میں مسافر طیاروں کی تیاری کے میدان میں عملی کامیابی حاصل کرے گا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل افشین خواجہ فرد نے ایران لیبارٹری آلات اور کیمیائی نمائش (ایران لیب ایکسپو 2022) کے دورے کے موقع پر کیا۔

آئی اے آئی او کے سربراہ کے مطابق صدر آیت اللہ رئیسی کی جانب سے مسافر طیارے کی تیاری کا حکم ملنے کے بعد ایران ایوی ایشن انڈسٹریز آرگنائزیشن نے اسے مسئلے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں مقامی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ مصنوعات تیار کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کم از کم اگلے تین سالوں میں مسافر طیاروں کی تیاری کے میدان میں عملی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

News ID 1913639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha